اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے موبائل صارفین کو پانچ موبائل سمیں اور تین ڈیٹا سمیں رکھنے کی اجازت دے دی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے صارفین کو پانچ سے زائد موبائل سمیں رکھنے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی اور آج سپریم کورٹ نے پی ٹی اے کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے موبائل صارفین کو پانچ موبائل سمیں اور تین ڈیٹا سمیں رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ پ ٹی اے سپریم کورٹ میں پانچ موبائل سمیں رکھنے کے بارے میں ٹھوس دلائل نہیں دے سکی۔