راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عمران خان نے راولپنڈی میں اپنی جماعت کے آرگنائزر فیاض الحسن چوہان کو برطرف کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کیخلاف ورزی کرتے ہوئے من مانے افراد کو ٹکٹس دیے تھے جس پر ان کے خلاف عمران خان کو متعدد شکایت موصول ہوئی تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں بدترین ناکامی پر لاہور میں تحریک انصاف کے آرگنائزر شفقت محمود بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔