پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سرحدی صوبہ خیبر پختونخواکے صدر مقام پشاور میں ایک مکان کی چھت گرنے سے دوبچیاں ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ حادثہ صبح کے وقت کوہاٹ روڈ پشاور میں پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے چھے افراد کو زخمی حالت میں نکال کر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جبکہ ایک ہی خاندان کو دوبچیاں ہلاک ہوگئی ہیں ۔اسپتال ذرائع کے مطابق لائے گئے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ مزید افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔