اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لےگ(ن) نے بلدےاتی انتخابات میںآزاد حےثےت سے الےکشن لڑنے والوں کے خلاف کسی قسم کا کوئی اےکشن نہ لےنے کا فےصلہ کےا ہے مسلم لےگ (ن) کے ذرائع کے مطابق بلدےاتی انتخابات پہلے مرحلہ کے بعد اب دوسرے مرحلے ہونے والے انتخابات مےں سرگودھا سمےت پنجاب کے جن 12اضلاع مےںووٹنگ ہورہی ہے ان مےں حصہ لےنے والے (ن) لےگ کے ساتھ ساتھ آزاد حےثےت سے انتخابات لڑنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق مسلم لےگ قےادت کو ہونے والے انتخابات مےں پےسوں کے عوض ٹکٹے دےنے کی شکاےات موصول ہوئی تھی جس کے بعد سرگودھا سمےت ان تمام اضلاع مےں بے قاعدگےاں پائی گئی تھی جس پر پارٹی نے آزاد حےثےت سے لڑنے والے اُمےدواروں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہ کرنے کا فےصلہ کےا ہے جبکہ متعدد اضلاع مےں اےم اےن اے اور اےم پی اے کے گروپ آمنے سامنے ہےں ۔