سیالکوٹ (نیوز ڈیسک ) سیالکوٹ کے علاقے پسرور سے کھائی کے دوران 35 کلو وزنی بھارتی ساختہ بم برآمد بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا بدھ کے روز پسرور کے نواحی علاقے میں کھیتوں میں کھدائی کا کام جاریتھاکہ اس دوران ایک بم نظر آنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کوطلب کیا گیا جنہوں نے بم کو ناکارہ بنا دیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم 35 کلو وزنی ہے جو کہ بھارتی ساختہ ہے اور لگتا ہے کہ یہ بم پاکستان اور بھارت کے درمیان 1965 ءکی جنگ میں استعمال ہوا ہے جو زیر زمین چلا گیا اور پھٹ نہ سکا۔