لاہور (نیوز ڈیسک ) تحر ےک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کو تحر ےک انصاف لاہور کے آرگنائزر کی اضافی ذمہ داری دےدی گئی ۔ بدھ کے روزتحرےک انصاف کے سنٹر ل آرگنائزر جہا نگےر خان تر ےن نے لاہور آرگنائزر شفقت محمودکے استعفے کے بعد پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کو لاہور کے آرگنائزر کا اضافی چارج بھی دےدےا ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکےشن بھی جاری کر دےا ہے جبکہ لاہور کے مستقل آرگنائزر کی تقرری 5دسمبر کے بعد کی جائےگی ۔