اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سوڈا اور سوفٹ ڈرنکس پینے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر ہے ،اب وقت آگیاہے کہ آپ میٹھے مشروبات سے چھٹکارہ حاصل کرلیں ، یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ طبی ماہرین کا کہناہے کہ دن میں صرف ایک بار بھی نقصان دہ مشروبات کے استعمال سے دل کے عارضے کا خطرہ 23فیصد تک بڑھ جاتاہے۔ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیرولینسکا انسٹیٹیوٹ سٹاک ہوم کی محققین کا کہناہے کہ انتہائی نقصان دہ ڈرنک کے دن میں صرف ایک بار بھی استعمال سے دل کی بیماریوں کا خطرہ 23فیصد تک بڑھ جاتاہے۔محققین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک مشاہداتی مطالعہ تھا تاہم سوفٹ ڈرنکس یقینی طورپر دل کے عارضے کا سبب بنتے ہیں اور بزرگ افراد میں یہ خطرہ 40فیصد تک زیادہ پایا جاتاہے۔