اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جیسے جیسے دنیا ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے ایسے نئی ایجادات سامنے آ رہی ہیں جن کے بارے میں سن کر انسان دنگ رہہ جاتا ہے، اسی طرح مستقبل کی ایک ایجاد کے بارے میں سن کر حیرت ہوتی ہے اور دماغ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ کیا حقیقت میں ایسا ہو پائے گا ےا نہیں۔ تاہم یہ حقیقت ہے کہ مستقبل قریب میں ایسا جہاز ایجاد تیار کر لیا جائے گا جو لندن ے نیو یارک صرف 30 منٹ پہنچا دے گا اور یہ 7600 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بڑھنے کی صلاحیت کا مالک ہو گا۔یہ جہاز 4 پھنک،2 راکٹس اور لیکوئڈ آکسیجن برننگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ اس جہاز کے انوینٹر چارلس بمبارڈئیر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ اس جہاز میں 75 افراد کو اڑا لے جانے کی صلاحیت موجود ہو گی تاہم سب سے پہلے اس کا استعمال ملٹری فوائد کےلئے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کانسیپٹ جہاز کو بنانے میں ابھی کافی وقت درکار ہے۔