واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی ہفتہ روزہ جریدے فوربز نے دنیا کے طاقتورافراد کی نئی فہرست جاری کی ہے،روسی صدرولادی میرپیوٹن مسلسل تیسرے سال دنیا کے طاقتورترین شخص قرارپائے ہیں،،جنہوں نے یوکرائن اورمشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں شاندارحکمت عملی اپنا کرروسی مفادات کا تحفظ کیا ہے،ولادی میرپیوٹن نے امریکا کے خفیہ اداروں کی جاسوسی کرنے والے امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن کو پناہ د ے کربھی اپنی طاقت کی دھاک بٹھائی ہے ،طاقتورافراد کی فہرست میں دوسرانمبرجرمن چانسلراینجلا مرکل کا ہے جنہیں دوہزارپندرہ میں یونان کومالی بحران سے نکالنے کے لئے امدادی پیکج فراہم کرنے کے ساتھ شام کے پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں جگہ دے کرطاقتورافراد کی فہرست میں اپنی پوزیشن بہترکی ہے،وہ گزشتہ سال کی پانچویں پوزیشن کے مقابلے میں دوسرے نمبرپرآگئی ہیں،تیسرے نمبرپرامریکی صدربراک اوباما ہیں،اپنی مدت صدارت کے آخری سال کی وجہ سے ان کی طاقت میں کمی آئی ہے،
عارف نظامی کے ریحام خان کے بارے میں ایسے انکشافات کہ پوری قوم ششدررہ گئی
چوتھے نمبرپرپوپ فرانسس ہیں،چینی صدرپانچویں اوربل گیٹس چھٹے نمبرپرہیں،طاقتورافراد کی فہرست میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آٹھویں اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی نویں نمبرپرہیں،سعودی فرمانروا شاہ سلمان چودھویں اورایران کے سپریم لیڈرعلی خامنہ آئی اٹھارہویں طاقتورلیڈرہیں،،فیس بک کے بانی مارک زکربرگ انیسویں نمبرپرہیں،بھارت کے ارب پتی تاجرمکیش امبانی چھتیسویں اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہ خلیفہ بن زیدالنہیان انتالیسویں نمبرپرہیں،،مصرکے صدرعبد ل السیسی طاقتورافرادکی فہرست میں انچاسویں اورسٹیل کے کاروبارسے وابستہ بھارتی لکشمی متل 55ویں پوزیشن پرہیں۔