لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے خاموشی توڑ دی ہے اورعمران خان کے ساتھ اپنی علیحدگی کا ذمہ دار پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین کو قرار دیاہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں صحافی ایاز اکبر یوسفزائی نے ریحام خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان علیحدگی اور رشتہ خراب کرانے میں جہانگیر ترین نے اہم کردار ادا کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جس مٹھائی کی بات ہو رہی ہے کہ اس کے ذریعے عمران خان کو مبینہ طور پر زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے دراصل وہ مٹھائی عمران خان کے کزن کی جانب سے بھیجی گئی تھی اور جس وقت عمران خان نے وہ مٹھائی کھائی تو ریحام خان اس وقت گھر پر موجود نہیں تھیں ۔ان کاکہناتھا کہ عمران خان کے کچھ قریبی دوستوں کو اس بات کا رنج تھا کہ شادی کے بعد ان کا بنی گالہ میں آنا جانابھی کم ہو گیاتھا ۔