دبئی (نیوزڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی۔ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود، چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ بھی شامل تھے۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر تحفظات کا اظہار کیا۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے مراعات ضروری ہیں، پرائیویٹائزیشن کے عمل میں خامیاں دور کی جائیں، آئی ایم ایف نے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے اور اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو کسان اور ٹیکسٹائل پیکیج پر بریفنگ دی۔ مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔ مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو 50کروڑ ڈالر کی اگلی قسط مل جائے گی۔