فیصل آباد (نیوزڈیسک)فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کونسلر کو ٹاس پر شکست دے کر نشست حاصل کر لی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یونین کونسل نمبر 144 کی وراڈ نمبر 2 سے دونوں امیدواروں نے 236 ¾ 236 ووٹ حاصل کئے تھے ¾جیتنے والے امیدوار نے ہارنے والے امیدوار سے ہاتھ ملا کر حوصلہ بڑھایا کیونکہ دونوں میں آپس کا تعلق چچا اور بھتیجے کا تھا ۔ دونوں کے مطابق اعصاب شکن مقابلہ تھا ہر دفعہ دل زور سے دھڑکتا تھا تاہم فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ ٹاس کے وقت اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے منفرد طرز کے فیصلے کو خوب انجوائے کیا اور جیتنے والے امیدوار کو مبارک باد بھی دی۔