بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی سرکاری ائیر لائن ائیر انڈیا ایک مرتبہ پھر خبروں کی زد میں ہے ۔غسل خانے سے صابن اور دیگر اشیا تک چرانے کی کرکتیں کرچکے ہیں ،اب کھانسی کا شربت برطانیہ میں اسمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں دہلی سے لندن جانیوالی ائیر انڈیا کی ایک پرواز میںعملے کے اراکین سے کھانسی کے مشہور شربت ” بیناڈرل “ کی 450 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں ۔ گو کہ یہ واقعہ اب منظر عام پر آیا ہے ۔ لیکن درحقیقت یہ گذشتہ ماہ پیش آیا تھا جس پر سے ابھی پردہ اٹھا ہے ۔ لیکن کھانسی کا شربت ہی کیوں ؟ کیونکہ یہ برطانیہ میں عام دستیاب نہیں ہوتا جیسا کہ بھارت اور دیگر ممالک میں عام دکانوں پر بھی مل جاتاہے اور کچھ لوگ اسے نشے کے طورپر بھی ستعمال کرتے ہیں بس اسے موقع جانتے ہوئے ائیر انڈیا کے ارکان نے بیناڈرل کی بوتلیں لانا شروع کردیں اور بالاآخر دھرلیے گئے ۔ ماضی میں ائیر انڈیا کا عملہ کئی مرتبہ ملک کیلئے شرمندگی کا باعث بن چکا ہے ، جیسا کہ ایک خاتون رکن 90 کلوپینر اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں ۔