اسلام آباد(نیوزڈیسک )تلی ہوئی غذا جس میں سویا موجود ہو خواتین کو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی کمزوری سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو تی ہے یہ بات ایک نئی بر طانوی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے ۔خواتین اپنے ہارمونز کے نظام میں تبدیلی کے باعث در میانی عمر میں ہڈیوں کی کمزوری کے مختلف امراض کا شکار ہونے لگتی ہےں۔سو یا بین میں ایسے نباتاتی کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو ہار مونز میں کمی بیشی سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کا مقابلہ کرنے میں مدد گار ثابت ہو تے ہیں ہیول یونیورسٹی کی تحقیق میں 200 خواتین پر سویا سے بھر پور غذاﺅں کے تجر بات 6 ماہ تک کئے گئے ہیں جس سے معلوم ہوا کہ اس سے ان کے خون میں ایک ہلڈ پروٹین کی سطح کم ہوئی جو ہڈیوں کو کمزور یا بھر بھرا کرنے کا باعث بنتا ہے ۔اسی طرح سو یا پروٹن لینے سے ان میں امراض قلب کا خطرہ بھی ہوا ۔محقیقین کا کہنا ہے کہ سو یا پروٹین اور اس میں پایا جانے والا کیمکل ایک محفوظ اور موثر آپشن ہے جس سے ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں