جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گنجے افراد کے لئے خوشخبری:ماہرین نے فوری علاج ڈھونڈ نکالا

datetime 12  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے مردوں میں خود امنیاتی حملے ( آٹوامیون اٹیک) کے بعد بال جھڑنے سے پیدا ہونے والے گنج پن کو ختم کرنے میں ایک غیرمعمولی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر میں گنج پن کی ایک قسم ’ایلوپیشیا اریٹا‘ کو خاص اینزائم والی ایک دوا سے ختم کرنے کا تجربہ کیا گیا جنہیں جینس کائنیز یا جے اے کے کہا جاتا ہے، چوہوں پر تجربات میں ثابت ہوا کہ یہ دوا آٹو امیون کے سگنل کو روکتی ہے اور جب دوا کی خاص مقدار لوگوں کو کھلائی گئی تو ان میں گنج پن بھی رک گیا اور ان کے بال دوبارہ اگنے لگے۔ماہرین کے مطابق جب دوا کو براہِ راست گنجے چوہوں کے سر پر لگایا گیا تو اس سے حیرت انگیز طور پر ان کے سروں پر بھرپور بال اگنے لگے 3 ماہ بعد چوہوں کے سارے بال دوبارہ لوٹ آئے۔ اس کے علاوہ جب تجربہ گاہوں میں مصنوعی طور پر بالوں کی افزائش کے لیے اس دوا کو ڈالا گیا تب بھی حیرت انگیز طور پر بال اگے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس دوا کو منظور کرلیا ہے۔ماہرین نے اپنی کاوش کو ایک تحقیق جرنل سائنس ایڈوانسس کی تازہ اشاعت میں پیش کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان کی دوا میں موجود کیمیکل انسانی کھوپڑی کے مسام کھول کر بالوں کی بہت جلدی افزائش کرتے ہیں کیونکہ اس سے ان میں بال بنانے کا سگنل ’ کھل‘ جاتا ہے تاہم عمررسیدگی کے ساتھ عام گنج پن کا علاج ابھی دور ہے جس میں مرد اور خواتین میں بھی کھوپڑی کے خاص حصوں سے بال کم ہوتے جاتے ہیں اور اس کے لیے انہیں مزید تحقیق اور وقت درکار ہے جب کہ انہیں امید ہے کہ فی الحال یہ بالوں کو باریک ہونے اور گنج پن کو جزوی طور پر روک سکتی ہے۔واضح رہے کہ گنج پن کی بہت سی اقسام ہیں اور یہ دوا آٹو امین ایلوپیشیا کے لیے ہی مو¿ثر ہے جس میں انسان کا اپنا امنیاتی نظام ہی بالوں کا دشمن بن کر انہیں گرانے لگتا ہے اور سر پر ایک سکے جتنا گنج پن ہوجاتا ہے جو بعض صورتوں میں بہت پھیل جاتا ہے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…