انقرہ((نیوزڈیسک)ترکی کے حالیہ انتخابات میں حکومتی جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کی کامیابی کے بعد ترک صدر نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات کے نتائج کا احترام کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہاکہ حالیہ بدامنی کے بعد رائے دہندگان نے استحکام کا انتخاب کیا ہے،،یکم نومبر کو قومی رائے کا اظہار استحکام کے حق میں کر دیا گیا ہے۔ آئیے، ہم سب ایک ہو جائیں، ایک دوسرے کے بھائی بھائی بن جائیں اور آپس میں مل کر ایک ترکی بن جائیں۔انھوں نے میڈیا کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید کو نشانہ بنایا اور انتخابی نتائج کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ ترکی میں ان کی جماعت کو اب 50 فیصد (ووٹوں) کے ساتھ اقتدار حاصل ہو گیا ہے، پوری دنیا کو اس کا احترام کرنا چاہیے لیکن مجھے اب تک ایسی (سیاسی) بلوغت کا مظاہرہ نظر نہیں آیا۔