اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اور انگلینڈ کاتیسرا ٹیسٹ میچ، جیمز ٹیلر اور بیرسٹو کے درمیان شراکت نے انگلینڈ کی اننگز کو مستحکم کر دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 25: Joe Root of England bats during day four of the 2nd test match between Pakistan and England at Dubai Cricket Stadium on October 25, 2015 in Dubai, United Arab Emirates. (Photo by Gareth Copley/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (نیوزڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جیمز ٹیلر اور بیرسٹو کے درمیان شراکت نے انگلینڈ کی اننگز کو مستحکم کر دیا ہے اورمیچ کے اختتام پر انگلینڈ نے صرف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے تھے، اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور پر سبقت حاصل کرنے کے لیے صرف 13 رنز درکار ہیں،مصباح الحق نے دوسری نئی گیند بھی لے لی لیکن اس سے الٹا برطانوی کھلاڑیوں کو مدد ملی اور ان کی سکورنگ کی رفتار تیز ہو گئی۔جیمز ٹیلر نے عمدہ لےبازی کا مظاہرہ کرتے 74 رنز بنائے ہیں جب کہ جونی بیرسٹو 37 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی ناقابلِ شکست شراکت میں 83 رنز بن چکے ہیں۔میچ کے دوسرے دن شارجہ کی پیچ میں وہ سپن نظر نہیں آئی جو کھیل کے پہلے دن دیکھنے کو ملی تھی۔ مصباح الحق نے دوسری نئی گیند بھی لے لی لیکن اس سے الٹا برطانوی کھلاڑیوں کو مدد ملی اور ان کی سکورنگ کی رفتار تیز ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے چھ بولر آزمائے گئے لیکن اب تک صرف یاسر شاہ، شعیب ملک اور راحت علی کو کامیابی حاصل ہو سکی ہے۔اس وکٹ پر برطانوی بلے بازوں نے پاکستان کو سبق دیا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں کس طرح بیٹنگ کرنی چاہیے۔ کپتان کک نے 119 گیندیں کھیلیں، بیل 158 گیندوں تک پاکستان بولروں کا مقابلہ کرتے رہے جب کہ ٹیلر تاحال 141 اور بیرسٹو 94 گیندیں کھیل چکے ہیں۔چائے کے وقفے تک انگلینڈ کے صرف تین کھلاڑی آو ¿ٹ تھے لیکن چائے کے وقفے کے بعد ایئن بیل کے خلاف یکے بعد دیگرے کئی اپیلیں ہوئیں اور کیچ کا امکان بھی پیدا ہوا۔ایئن بیل ان اپیلوں سے تو بچ گئے لیکن اس دباو ¿ میں وہ یاسر شاہ کی ایک پیچھے گری ہوئی گیند پر کریز سے نکل کر زور دار شاٹ لگانا چاہتے تھے۔ اس کوشش میں گیند انھیں دھوکہ دے گئی اور وکٹ کپیر سرفراز نے ان کو سٹمپ کر دیا۔ وہ 40 رن بنا سکے۔لیکن کھانے کے وقفے کے بعد یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر انگلش کپتان کو کیچ آو ¿ٹ کرا دیا۔ اس کے بعد جو روٹ راحت علی کی ایک باہر نکلتی ہوئی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آو ¿ٹ ہو گئے۔ وہ صرف چار رنز بنا سکے۔اس سے قبل انگلینڈ نے دوسرے روز کا کھیل بغیر کسی نقصان کے چار رنز سے شروع کیا۔ پاکستان کو پہلی کامیابی جلد ہی حاصل ہوئی جب شعیب ملک نے معین علی کی وکٹ حاصل کی۔ معین 14 رنز بنا کر آو ¿ٹ ہوئے۔اس سے قبل پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 234 کے سکور پر آو ¿ٹ ہو گئی تھی۔ ٹیم میں تین سال بعد واپس آنے والے جیمز ٹیلر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے انگلینڈ کو شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف اچھی پوزیشن میں لا کھڑا کر دیا ہے۔انگلینڈ کے لیے اوپننگ اس سیریز کا ایک اہم مسئلہ بنی رہی ہے۔ آٹھویں نمبر کے بیٹسمین معین علی کو اوپنر بنا کر انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ اس مرتبہ وہ 14 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر سلپ میں یونس خان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔اس سیریز کی پانچ اننگز میں معین علی صرف 62 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں جس میں سب سے بڑا سکور 35 ہے۔انگلینڈ نے پہلے سیشن کا اختتام 87 رنز ایک کھلاڑی آو ¿ٹ پر کیا تھا لیکن دوسرے سیشن میں اس کے دو اہم مہرے سرک گئے۔کپتان الیسٹرکک صرف ایک رن کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور یاسر شاہ کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔چار اننگز میں یاسر شاہ نے تیسری مرتبہ کک کی وکٹ حاصل کی ہے۔صرف سات رنز کے اضافے پر راحت علی کی آف سٹمپ سے باہر کی گیند پر سرفراز احمد کے غیر معمولی کیچ نے جوروٹ کی وکٹ بھی پاکستان کو دلا دی۔جو روٹ صرف چار رنز بناسکے جو اس سیریز میں ان کا سب سے کم سکور ہے۔اس سے قبل وہ ابوظہبی میں 85 اور 33 ناٹ آو ¿ٹ جبکہ دبئی ٹیسٹ میں88 اور 71 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ایئن بیل اور جیمز ٹیلر نے ان دو زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی اور اس دوران رنز بنانے کی رفتار کچھوے کی رفتار کی طرح سست رہی لیکن چائے کے وقفے کے بعد یاسر شاہ نے ای این بیل کو 40 رنز پر سرفراز احمد کے خوبصورت سٹمپ کی مدد سے آو ¿ٹ کر دیا۔بیل ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز کی نصف سنچری کے بعد سے بڑے سکور کو ترس رہے ہیں اور ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ ان کے کریئر میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ بیل آو ¿ٹ ہونے سے قبل ذوالفقار بابر کے ہاتھ آتے آتے رہ گئے تھے جب سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ کی اپیل امپائر نے مسترد کر دی۔ ریویو پر بھی فیصلہ پاکستانی ٹیم کے خلاف گیا جس پر کپتان مصباح الحق خوش نہیں تھے۔اس اہم سیریز میں ڈی آر ایس کا نامکمل ٹیکنالوجی کے بغیر استعمال ہو رہا ہے جس کا زیادہ نقصان پاکستانی ٹیم کو ہوا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…