بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور پر پہلی بار سال نو کا دعاؤں سے استقبال،نوافل ادا کئے گئے

datetime 1  جنوری‬‮  2015 |

لاہور۔۔۔۔مال روڈ لاہور پر پہلی بار سال نو 2015 ء کا ا غاز دعائیہ تقریبات سے ہوا،نوافل ادا کئے گئے ،ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں ،تاہم کئی ایک مقامات پر من چلے ہلہ گلہ کرتے رہے،نیوائر نائٹ پر لاہور میں چئیرنگ کراس مال روڈ پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی،سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔دوسری طرف لبرٹی مارکیٹ سمیت کئی مقامات پر منچلوں نے خوب ہلہ گلا کیا،موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ ہوئی ، بھنگڑے ڈالے گئے،عام شہری بھی فیملی کے ساتھ منچلوں کا شورشرابہ انجوائے کرتے رہے۔منچلوں کا جوش حد سے بڑھا تو پولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔ ڈی ا ئی جی ا پریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پہلے ہی کہہ رکھا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سانحہ پشاور پر نیو ائر نائٹ دعائیہ تقریبات کے ساتھ منا کر لاہوریوں نے ایک بار پھر زندہ دلی کا مظاہرہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…