بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر

datetime 19  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کے لیے انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان سے متعلق عدالتی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان کی صحت کے حوالے سے فیصلہ جاری کیا ہے۔ حکومت نے فیصلے، اسپتال منتقلی کے حکم اور اس میں درج دیگر نکات کا جائزہ لیا ہے۔اعظم نذیر تارڑ کے مطابق حکومت عدالتی فیصلے پر دوبارہ غور کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی مختلف جیلوں میں متعدد قیدی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں اور قانون کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کو علاج کی سہولت سرکاری اسپتالوں میں فراہم کی جاتی ہے۔وزیر قانون نے بتایا کہ عمران خان کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنے سے متعلق متعلقہ حکام سے مشاورت کی گئی ہے۔ حکام کی رائے ہے کہ موجودہ عدالتی حکم سزا یافتہ قیدیوں سے متعلق مروجہ قوانین کے دائرہ کار سے مطابقت نہیں رکھتا، اسی لیے سپریم کورٹ سے نظرثانی کے ذریعے رجوع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان کے مطابق حکومت عدالت سے درخواست کرے گی کہ حکم میں مناسب تبدیلی کی جائے اور عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کے لیے سرکاری اسپتال کا انتظام کیا جائے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر نجی اسپتال میں اس نوعیت کے طبی معائنے کی اجازت دی جاتی ہے تو دیگر قیدیوں کے لیے بھی اسی طرح کی درخواستیں سامنے آسکتی ہیں۔ ان کے مطابق عدالتی احکامات کی روشنی میں ضرورت پڑنے پر طبی ماہرین کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، جبکہ قانون کے تحت میڈیکل بورڈ یہ طے کرتا ہے کہ کسی قیدی کا علاج جیل کے اندر کیا جائے گا یا اسے اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…