چترال (نیوزڈیسک)چترال پولیس نے جعلی شہد بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال عباس مجید مروت کے مطابق چترال پولیس نے ایک مقامی ہوٹل پر چھاپہ مارکر جعلی شہد بنانے والے گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت جعلی شہد برآمد کرلیا۔ چترال پولیس نے ایس ایچ او تھانہ چترال سلطان بیگ کی نگرانی میں ایک ٹیم نے ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان چینی، کیمیکل ¾ شہد کے پرانے چھتے وغیرہ سے گیس سلنڈر کے ذریعے اسے ملانے کے بعد ابال کر ڈھائی کلو کے حساب سے شہد کو ایک برتن میں ڈالتے تھے اور اس مضر صحت جعلی شہد کو اصلی شہد کی قیمت پر چترال کے لوگوں کو فروخت کرتے تھے۔چترال پولیس نے ملزم برار خان ولد حکیم خان سکنہ شاہدو مینگورہ ¾ ملزم محمد اسلم ولد محمد نور سکنہ پیر آباد الپوری شانگلہ ¾ ملزم عادل محمد ولد شاہ زار خان سکنہ شانگلہ ¾ملزم محمد علیم ولد شاہ زار خان ساکن شانگلہ اور ملزم محمد اعظم ولد شاہ زار خان پیر آباد الپوری شانگلہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔