پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی ایک بار پھر تقسیم کا منصوبہ ،گورنر تری پورہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر تلہ (نیوزڈیسک)بھارت کے ادیبوں اور شاعروں تاریخ دانوں اور دیگر طبقات کی طرف سے ملک میں انتہا پسندوں کی طرف سے جاری پر تشدد واقعات اور عدم بر داشت کے رجحان کے فروغ پر اظہار تشویش کے بعد مختلف ریاسی حکومتوں نے بھی اس صورتحال پر مرکزی مودی حکومت پر سخت تنقید شروع کر دی ہے اور ریاست تری پورہ کے وزیر اعلیٰ مانک سرکار کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت کو ایک بار پھر تقسیم کر نے کا منصوبہ بنا چکی ہیں اور وہ اسی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ۔اگر تلہ میں مفت گھروں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مانک سرکار نے کہاکہ ملک میں عدم بر داشت کو فروغ دیا جارہا ہے جس کا واحد مقصد بھارت کو تقسیم کر نا ہے مرکز میں مودی حکومت کو آر ایس ایس چلا رہی ہے اور وزراءبھی عوام کی بجائے آر ایس ایس کے سربرا ہ موہن بھگوت اور دیگر لیڈروں کو جواب دہ ہیں انہوںنے کہاکہ جب سے نئی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے ملک میں افراد تفری پھیلائی ہوئی ہے آر ایس ایس لوگوں کے طرز زندگی پر سوالات اٹھارہی ہے جس سے ملک میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ کھیلوں ¾ موسیقی ¾ تحریر سمیت تمام شعبوں میں یہ لوگ اپنا نظریہ مسلط کر نا چاہتے ہیں جس سے ملک کمزور ہورہاہے انہوںنے دعویٰ کیا کہ حقیقت میں یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد بھارت کو تقسیم کر نا ہے بھارت میں ہندو ¾ مسلمان ¾ بدھ ¾ عیسائی اور دیگر مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اور یہاں مختلف مذہبی اختلافات کے باوجود اتحاد قائم ہے لیکن یہ لوگ ہمارے اس نظریئے پر حملہ کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس اس مقصد کےلئے مختلف پالیسیوں میں ترمیم کا بھی اشارہ دے رہے ہیں انہوںنے ان بیانات کی فوری وضاحت کا بھی مطالبہ کیا ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…