اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات،کس نے کیا کھویا کیا پایا؟پنجاب اور سندھ کے حیرت انگیز انتخابی نتائج

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میں یونین کونسلوں کے چئیرمین کی 274 نشستوں میں سے 264 کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 225 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا ہے جبکہ چھبیس نشستوں پر آزاد امیدواروں نے قبضہ جما لیا ہے۔ تحریک انصاف تخت لاہور کی دوڑ میں سب سے پیچھے رہ گئی ہے جسے صرف گیارہ نشستوں پر ہی کامیابی مل سکی۔ پیپلز پارٹی کے دو تیر نشانے پر لگے اور جیالوں نے لاہور میں دو نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔ فیصل آباد کے بلدیاتی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر ایک سو چھیاسٹھ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان شیر پر جیتنے والوں کی تعداد ایک سو چونتیس رہی۔ اوکاڑہ سے (ن) لیگ ایک سو سینتیس، آزاد بانوے، تحریک انصاف اکیس اور پیپلز پارٹی بیس سیٹیں جیت گئی۔ قصور میں (ن) لیگ نے ایک سو ستائیس آزاد امیدواروں نے اناسی اور تحریک انصاف نے پچاس سیٹیں جیتیں۔ گجرات میں ن لیگ اٹھہتر نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ چوالیس پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ انتیس نشستوں پر ق لیگ کامیاب رہی۔ بہاولنگر میں آزاد امیدواروں نے ایک سو باسٹھ نشتیں حاصل کیں مسلم لیگ ن باون پر کامیاب رہی۔ مسلم لیگ ضیا کے حصے میں تئیس سیٹیں آئیں۔ چکوال میں کامیاب آزاد امیدواروں کی تعداد بائیس ہے۔ ن لیگ نے سترہ اور ق لیگ نے سات سیٹوں پر کامیابی سمیٹی۔ پی ٹی آئی تین نشستیں جیت گئی۔ بھکر میں ن لیگ ستائیس پر کامیاب رہی۔ چھتیس سیٹیں آزاد امیدوار لے اڑے۔ پیپلز پارٹی نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ وہاڑی میں ن لیگ چون نشستیں لے گئی۔ اکیاسی پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔ تحریک انصاف کو ستائیس اور پیپلز پارٹی کو تین سیٹیں ملیں۔ لودھراں میں ن لیگ نے اکہتر، آزاد امیدواروں نے بیالیس اور تحریک انصاف نے تیرہ سیٹیں جیتیں۔ ننکانہ صاحب میں ن لیگ نے باسٹھ، آزاد امیدواروں نے باسٹھ، تحریک انصاف نے بیس اور پیپلز پارٹی نے دو سیٹیں حاصل کیں۔ پاکپتن میں تمام یونین کونسلز کے نتائج آ گئے ہیں جس کے تحت ن لیگ نے اکسٹھ، آزاد امیدواروں نے باون، تحریک انصاف نے اکیس اور عوامی تحریک نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب سندھ میں تیر نے مخالفین کو چھلنی کر دیا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی 747 یونین کونسلز میں جیت گئی ہے۔ 200 یونین کونسلز میں آزاد امیدواروں کی قسمت چمکی۔ فنکشنل لیگ نے 17 اور جے یو آئی (ف) نے 12 نشستیں جیت لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…