پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

کراچی: میر رضا کیس میں اہم پیشرفت، معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد ملے: ذرائع

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں،

جس سے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے۔ ذرائع کے مطابق میر رضا کی شرٹ پر تیزاب اور کسی اور کے پسینے کے نشان ملے ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں اور پیروں پر بھی تیزاب کی موجودگی کے اثرات پائے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کے قریب موجود گیسٹ ہاؤس پر پولیس نے تالے لگا دیے ہیں، گیسٹ ہاؤس کو مشکوک ہونے پر بند کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گیسٹ ہاؤس میں کام کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، کیس سے متعلق اب تک 21 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق زیرِ حراست افراد میں میر رضا کے دوست اور بزنس پارٹنرز بھی شامل ہیں، جن کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ میر رضا کے والدین نے میئر کراچی، وزیرِ داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی کو جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کیا ہے، میر رضا کے والدین نے تحریری طور پر حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔جبران ناصر کا کہنا ہے کہ میر رضا کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیم کو قانونی طور پر اپنا کام کرنے دیا جائے، فی الحال کیس میں جوڈیشل کمیشن کی کوئی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…