جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنے کی ہدایت

datetime 7  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محمد علی رندھاوا نے تمام زونل ہیڈز کے ساتھ ایک آن لائن اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کی مجموعی کارکردگی، عوامی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ہدایت کی کہ تمام زونل ہیڈز اپنے متعلقہ زونل دفاتر اور ماتحت پاسپورٹ دفاتر کو ماڈل دفاتر میں تبدیل کریں، جہاں صفائی، نظم و ضبط، مناسب ماحول اور پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلیے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام زونل ہیڈز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ ایف آئی اے زونل دفاتر کے ساتھ رابطہ رکھیں اور ایجنٹ و ٹاؤٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ دفاتر سے ان کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ کیش لیس پاسپورٹ فیس ادائیگی نظام سے متعلق آگاہی ویڈیوز تمام پاسپورٹ دفاتر میں نمایاں طور پر چلائی جائیں تاکہ درخواست گزاروں کو ادائیگی کے جدید طریقہ کار سے آسانی سے آگاہ کیا جا سکے۔

ڈی جی نے مزید ہدایت کی کہ پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری سروس سے متعلق بینرز اور اسٹینڈیز تمام پاسپورٹ دفاتر میں نمایاں مقامات پر آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام اس سہولت سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ جن درخواست گزاروں نے اپنے پاسپورٹس تاحال وصول نہیں کیے ان سے فوری رابطہ کر کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تجدید پاسپورٹ کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر پراسیس کیا جائے تاکہ عوام کو تیز، منظم اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…