پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل

datetime 3  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یورپ میں تعینات امریکی فوج کے اعلیٰ کمانڈر نے پینٹاگون کو خبردار کیا ہے کہ

محدود فوجی وسائل کے باعث اگر مزید بحری مدد فراہم نہ کی گئی تو انہیں اسرائیل کے بجائے امریکا کے دفاع کو ترجیح دینا پڑ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی یورپی کمان کے سربراہ جنرل الیکسس گرنگیوچ نے پینٹاگون کے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل کو بیلسٹک میزائل حملوں سے تحفظ دینے کے لیے موجودہ بحری وسائل ناکافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بحریہ کا ایک اور ڈسٹرائر فراہم نہ کیا گیا تو دستیاب وسائل کو امریکا کے دفاع کے لیے استعمال کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔

امریکی حکام کے مطابق یہ انتباہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور مسلسل فوجی سرگرمیوں نے امریکی دفاعی صلاحیتوں اور وسائل پر نمایاں دباؤ ڈال دیا ہے۔

ایک امریکی دفاعی اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ جنرل گرنگیوچ کا پیغام غیر معمولی نہیں، بلکہ ماضی میں بھی سینئر فوجی کمانڈرز ممکنہ خطرات اور وسائل کی کمی سے متعلق پینٹاگون کو اسی نوعیت کی تحریری رپورٹس بھیجتے رہے ہیں تاکہ پالیسی ساز بروقت فیصلے کر سکیں۔ ان کے مطابق ایسے حالات میں مختلف فوجی کمانڈز محدود دفاعی وسائل اور جدید ہتھیاروں کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے مسابقت کرتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ گزشتہ پانچ ماہ سے جاری تنازع کے باعث امریکی فوج کے اہم دفاعی ذخائر پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکا بندی کے فیصلے کے بعد خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مشرقی بحیرہ روم میں تعینات امریکی بحریہ کے ڈسٹرائرز کئی برسوں سے اسرائیل کے دفاعی نظام کا اہم حصہ رہے ہیں۔ یہ جدید ریڈار اور میزائل دفاعی نظام سے لیس جنگی جہاز ایران اور ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کی طرف داغے جانے والے متعدد میزائلوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…