اسلام آباد (آن لائن) پہلا زلزلہ جسے انسانی تاریخ میں ریکارڈ کیا گیا تھا 3 ہزار برس قبل 1177 قبل مسیح میں چین میں آیا تھا جبکہ قدیم ترین زلزلوں میں 580 قبل مسیح میں یورپ اور 464 قبل مسیح میں یونان میں آیا تھا۔ جن کو ریکارڈ تو نہیں کیا گیا تھا مگر اس سے ہلاکتوں کی تعداد ناقابل شمار تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 963 میں آنے والے اٹلی کے زلزلے میں تمام عمارتیں کھنڈر بن گئیں تھیں اور اس کے شہر پومپائی کو دوبارہ تعمیر کرنے پر 16 سال کا عرصہ لگا۔ 1964ءمیں امریکہ میں الاسکا (امریکہ) میں 9.2 شدت کا زلزلہ آیا مگر اس سے صرف 125 لوگ ہلاک ہوئے۔