لاہور( این این آئی)محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پنجاب نے اعصابی کمزوری اور اعصابی درد کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا گولی بی من کے بعض بیچز سے متعلق اہم الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ کے مطابق بیچ نمبر 087، 104، 107، 108، 111 اور 117 کو مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ ان بیچز سے تعلق رکھنے والی ادویات کو فوری طور پر مارکیٹ سے واپس اٹھایا جائے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر مذکورہ بیچز کی ادویات کسی میڈیکل اسٹور، فارمیسی یا ڈسٹری بیوٹر کے پاس برآمد ہوئیں تو متعلقہ افراد کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



















































