بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کی بڑی سائنسی کامیابی، زمینی شورِ آب میں پہلی بار لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق

datetime 25  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے پاکستان میں پہلی بار ایک اہم سائنسی کامیابی حاصل کرتے ہوئے

زمینی شورِ آب (فارمیشن واٹر/برائن) میں لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام کے مطابق دریافت ہونے والے لیتھیم کی مقدار دنیا کے معروف لیتھیم بردار جیوتھرمل شورِ آب کے مساوی بتائی جا رہی ہے، جسے ملک کے معدنی وسائل اور صاف توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ دریافت او جی ڈی سی کے پائلٹ جیوتھرمل پروگرام کے تحت ایک کامیاب بلند درجہ? حرارت کے جیوتھرمل کنویں سے حاصل ہونے والے فارمیشن واٹر کے جدید جیوکیمیائی تجزیے کے دوران سامنے آئی۔ اس تحقیق کے نتائج نے پہلی مرتبہ پاکستان میں جیوتھرمل شورِ آب میں لیتھیم کی موجودگی کی سائنسی تصدیق کی ہے۔او جی ڈی سی کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ ملک میں اس نوعیت کی یہ پہلی دریافت ہے، جس کے بعد پاکستان ان ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو جیوتھرمل شورِ آب کو لیتھیم کے ممکنہ اور قابلِ قدر ذریعہ کے طور پر تلاش کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق لیتھیم اس وقت دنیا کی اہم ترین معدنیات میں شمار ہوتا ہے، کیونکہ صاف توانائی کی جانب عالمی منتقلی میں اس کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ برقی گاڑیوں کی بیٹریوں، بڑے پیمانے پر توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام، قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں اور متعدد جدید ٹیکنالوجیز میں لیتھیم ایک ناگزیر جزو تصور کیا جاتا ہے۔توانائی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے کہا کہ اگر مزید تحقیق اور تجارتی بنیادوں پر استخراج کے امکانات مثبت ثابت ہوئے تو یہ دریافت پاکستان کے معدنی وسائل، صنعتی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیٹری ٹیکنالوجی اور صاف توانائی سے وابستہ صنعتوں میں پاکستان کے لیے نئے اقتصادی مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…