منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

جوان لڑکی ’’بڑھاپے سے بچاؤ‘‘ کا انجکشن لگواتے ہی مر گئی!

datetime 24  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)جوان نظر آنے کی خواہش ایک 27 سالہ خاتون کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی، جب وہ مبینہ طور پر ایک غیر مجاز شخص سے اینٹی ایجنگ انجکشن لگوانے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ امریکی شہر نیویارک میں پیش آیا، جہاں خاتون نے ایک نجی طبی مرکز سے بڑھاپے کے اثرات کم کرنے کے لیے انجکشن لگوایا۔ انجکشن لگنے کے کچھ ہی دیر بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گئیں۔واقعے کے بعد پولیس نے 55 سالہ لوئس روخاس کیبریرا کو حراست میں لے لیا۔ تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس کے پاس نیویارک ریاست میں بطور ڈاکٹر طب کی پریکٹس کرنے کا قانونی لائسنس موجود نہیں تھا۔حکام کے مطابق ملزم کے خلاف بغیر لائسنس طبی خدمات فراہم کرنے اور لاپروائی کے ذریعے انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ملزم کو برونکس کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک اس کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی شرط پر عارضی رہائی دے دی۔عدالتی کارروائی کے دوران کیبریرا نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ڈومینیکن ریپبلک میں لائسنس یافتہ ڈاکٹر ہے، جبکہ پورٹو ریکو میں بھی طبی معاون (میڈیکل اسسٹنٹ) کا لائسنس رکھتا ہے۔ اس کے بقول نیویارک میں میڈیکل لائسنس کے حصول کی درخواست ابھی زیرِ غور ہے۔ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت نیویارک میں اس کے پاس صرف کاسمیٹولوجسٹ (بیوٹیشن) کا لائسنس موجود ہے، جبکہ طبی پریکٹس کی باقاعدہ اجازت حاصل نہیں تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…