بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

عراق ، داعش نے فرار کی کوشش کرنے والے 12 بچے قتل کر دیے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد ( آن لائن )دولت اسلامی کہلوانے والی دہشت گرد تنظیم “داعش” نے عراق کے شمالی شہر موصل میں قائم کردہ ایک ٹریننگ سینٹر سے فرار ہونے والے 12 عراقی بچوں کو پکڑںے کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایک عہدیدار سعید مموزینی کا بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مشرقی موصل میں “داعش” کے ایک ٹریننگ سینٹر میں عسکری تربیت کے لیے لائے گئے 12 بچوں نے فرار کی کوشش کی تھی جس پر انہیں دوبارہ پکڑنے کے بعد جنگل میں لے جا کر قتل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ داعش کے ہاتھوں مارے جانے والے ایک درجن بچوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں اور یہ سب موصل کے عرب شہریوں کے بچے بتائے جاتے ہیں۔داعش کی جانب سے ایک درجن بچوں کے وحشیانہ قتل کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے جب دوسری جانب انسانی حقوق کے ہائی کمیشن نے بچوں کی جنگی مقاصد کے لیے بھرتی کو انسانیت کے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔ عراق میں سرگرم ہائی ……کمیشن برائے انسانی حقوق نے اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراقی بچوں کو داعش سے تحفظ دلائیں ۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…