جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری

datetime 9  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) محکمہ صحت پنجاب نے ایزومیکس 250 ملی گرام اینٹی بائیوٹک کی ایک مخصوص کھیپ کے بارے میں اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے عوام اور طبی شعبے سے وابستہ افراد کو خبردار کیا ہے کہ اس دوا کو ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگس کنٹرول کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ایزومیکس 250 ملی گرام کا بیچ نمبر H5332 جعلی پایا گیا ہے، جس کی درج شدہ میعاد جولائی 2027 ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اس بیچ پر اے جی پی لمیٹڈ کا نام درج ہے، تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ بیچ اس کی تیار کردہ اصل ادویات کا حصہ نہیں، لہٰذا اسے جعلی قرار دیا گیا ہے۔الرٹ میں تمام فارمیسیوں، میڈیکل اسٹورز، ڈسٹری بیوٹرز اور صحت کے مراکز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ بیچ کی فروخت اور ترسیل فوری طور پر روک دی جائے، موجودہ اسٹاک الگ رکھا جائے اور متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو اس بارے میں آگاہ کیا جائے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو بھی تاکید کی ہے کہ وہ اس بیچ نمبر کی دوا استعمال کرنے سے گریز کریں اور ادویات ہمیشہ مستند، لائسنس یافتہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیوں سے ہی خریدیں۔حکام نے مزید کہا ہے کہ اگر اس دوا کے استعمال کے بعد کسی شخص میں کوئی منفی یا غیر معمولی طبی اثر ظاہر ہو تو اس کی فوری اطلاع پنجاب فارماکوویجیلنس سینٹر کو دی جائے تاکہ بروقت کارروائی اور مزید تحقیقات کی جا سکیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…