پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

منگیتر کو اغوا اور ساتھیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ملزم کو عدالت نے ضمانت دیدی

datetime 3  جولائی  2026 |

کراچی(این این آئی)کراچی: عدالت نے سابقہ منگیتر کو اغوا اور ساتھیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے ملزم کو ضمانت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں اغوا اور ریپ کے مقدمے میں نامزد ملزم عدنان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف سرجانی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے کے مطابق شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ ان کی بہن کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔شکایت کنندہ کے مطابق ان کی بہن کا پہلے ملزم سے رشتہ طے ہوا تھا، تاہم بعد میں کسی وجہ سے یہ رشتہ ختم ہو گیا۔

مقدمے کے مطابق شکایت کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ جب وہ اور ان کے شوہر کام پر گئے ہوئے تھے، تو ان کی بہن کے سابق منگیتر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسے اغوا کیا اور بعد ازاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔سماعت کے دوران عدالت نے آبزرویشن دی کہ تفتیشی ریکارڈ شکایت کنندہ کے موقف کی تائید نہیں کرتا، جس کے بعد ملزم عدنان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…