واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سپر پاور کہلانے والا امریکہ ایک پسو کے سامنے بے بس ، پسو کے کاٹنے سے ہرسال 10افراد ہلاک ہونے لگے۔ایک امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ ریاست اوریگون کے ایک ہسپتال میںایک بچی کا گلٹی دار طاعون (پسو کے کاٹنے سے ،کیک گزیدگی کی بیماری )میں مبتلا ہونے کا مثبت ٹیسٹ سامنے آیا ہے۔اوریگون ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بچی کو اپنے والد کیساتھ شکار کے دوران جانے سے پسو کے کاٹنے سے طاعون میں مبتلا ہوگئی ہے۔بچی کو شعبہ انتہائی نگہداشت میں منتقل کردیاگیاہے۔پبلک ہیلتھ ڈویڑن کے ویٹرنرین ایمیلو کا کہناہے کہ بہت سے لوگ اس طاعون کو ماضی کی بیماری سمجھتے ہیں لیکن ان کی یہ سوچ غلط ہے کیونکہ ہمارے ماحول خصوصاً جنگلی حیات میں آج بھی اس کا وجود ہے اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہرسال تقریباً 10افراد پسو کے کاٹنے کے باعث طاعون میں مبتلا ہونے سے ہلاک ہوتے ہیں۔ایمیلیوکے مطابق اس طاعون کی ابتدائی علامات میں تیز بخار ،سردی محسوس کرنا ، متلی ہونا ،کمزور ی اور گردن ،ران یا بغلوں میں آبلے پڑنا شامل ہیں