جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

datetime 30  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جولائی کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات کے وقت مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے، جبکہ بحیرۂ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں پہلے ہی مشرقی اور وسطی علاقوں کا رخ کر رہی ہیں۔ مزید مرطوب ہوائیں 2 جولائی سے بالائی علاقوں میں پہنچیں گی، جس کے باعث یکم سے 6 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر علاقوں میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ سندھ کے بعض شہروں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 3 اور 4 جولائی کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے بارے میں محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ 13 جولائی تک شہر میں کسی بڑی بارش کا امکان نہیں۔ تاہم آئندہ تین روز کے دوران موسم مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے، جن کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کسی حد تک کمی آنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…