لندن (نیوز ڈیسک)عالمی ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ پراسس شدہ گوشت مثلا بیکن، ہیم اور ساسیج آنتوں میں کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔سرخ گوشت بھی ممکنہ طور پر سرطان کا باعث ہوتا ہے جس کا زیادہ تعلق آنت کے کینسر سے ہوتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق یہ لبلبے اور پروسٹیٹ کینسر بھی پیدا کرتا ہے۔پراسس شدہ گوشت انسان کے لیے کینسرکا سبب بننے والی شے کی جو درجہ بندی کی گئی ہے وہ پانچ ممکنہ رینکنگ میں سرفہرست ہے۔الکوحل، ایسبسٹاس، آرسینک اور سگریٹس اس رینکنگ میں نچلی سطح پر ہیں، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ پراسس شدہ گوشت، تمباکو نوشی اور ایسبسٹاس یکساں طور پر خطرناک ہیںجبکہ کلاسیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایک ایجنٹ کے بارے میں سائنٹیفک شواہد کا استحکام کینسر کا سبب بنتا ہے۔