جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

5 شادیاں کرنے والی شاطر دلہن گرفتار، طریقۂ واردات کیا تھا؟

datetime 29  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں شادی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،

جس پر مختلف افراد سے متعدد شادیاں کرکے مالی فائدہ حاصل کرنے کے الزامات ہیں۔پولیس کے مطابق 27 سالہ خاتون وجرامنی نے مختلف افراد سے پانچ شادیاں کیں اور ہر مرتبہ مالی فوائد حاصل کرنے کے بعد فرار ہو جاتی تھی۔ تازہ ترین مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب وہ 2025 میں اننت پور کے رہائشی یاپرلا نامی شخص کو چھوڑ کر تقریباً 3 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا جہیز لے کر غائب ہو گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ اس دھوکہ دہی کے نیٹ ورک کو اپنے چند ساتھیوں کی مدد سے چلا رہی تھی، جن میں سوما پریا، اشوک، ششی کلا اور رام کرشنا شامل ہیں۔ یہ افراد شادی کے خواہشمند لوگوں کو جھانسہ دے کر جعلی رشتے طے کرواتے اور مالی فائدہ حاصل کرتے تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمہ سابقہ شادیوں سے دو بچوں کی ماں ہے۔ وہ مختلف افراد کو دھوکہ دینے کے لیے اپنی شناخت بھی تبدیل کرتی رہتی تھی اور شویتا ریڈی اور کیرتی جیسے فرضی نام استعمال کرتی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایک متاثرہ شخص سے شادی کے چند روز بعد ہی خاتون نے طبیعت خراب ہونے کا بہانہ بنایا اور والدین کے گھر جانے کی خواہش ظاہر کی۔

سفر کے دوران وہ ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب موقع پاکر بھیڑ میں غائب ہوگئی، جس کے بعد شوہر نے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔متاثرہ شخص کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو خاتون کے متعدد فراڈ کیسز اور اس کے مبینہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ متاثرین کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…