جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

سرگودھا،8سالہ بچی کیساتھ جسم پرتشدد کے نشانات اور ہڈی ٹوٹ جانے کے انکشافات ،تفتیش میں تیزی آ گئی

datetime 27  جون‬‮  2026 |

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر میں قتل ہونے والی 8 سالہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ زیادتی اور شہ رگ کٹنے سے موت کے ساتھ جسم پر تشدد کے نشانات اور ہڈی ٹوٹ جانے کے انکشافات سے تفتیش میں تیزی آ گئی

جبکہ مرکزی ملزم پولیس مقابلہ میں مارا گیا اور دیگر ملزمان پولیس تفتیش میں ریمانڈ پر ہیں۔ زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ بلاک 8 میں 8 سالہ طالبہ بچی کی کریانہ کی دوکان پر ہلاکت میں اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کے ساتھ زیادتی کے شواہد کے ساتھ انکشاف ہوا کہ مقتولہ بچی کی موت شہ رگ کٹنے سے ھوئی جس کے سر چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے سات نشانات پائے گئے جبکہ بچی کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی اور سر کے دائیں سائیڈ پر زخم پائے گے۔یاد رہے کہ اس قتل کے مقدمہ میں ملوث گرفتار چار ملزمان میں مرکزی کردار نوجوان ارسلان پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا جس کی ہلاکت کے بعد دیگر تین ملزمان پولیس تفتیش میں ریمانڈ پر زیر حراست ہیں

جبکہ اس کیس میں ڈی این اے میچ کے لیے نمونے لاہور لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنے پر تفتیش کو تیز کر کے مزید قانونی تقاضے پورے کرنے میں پولیس متحرک نظر آ رہی ہے اور مقتولہ کے اہل خانہ پولیس کے تعاون اور تفتیش سے مطمئن ہیں جنہوں نے گزشتہ روز پولیس افسران سے ملاقات میں کئی پہلوؤں پر پولیس کی رہنمائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…