ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

مودی سرکار نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو برطرف کردیا

datetime 27  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کو اس وقت ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا

جب دہلی سے امرتسر جانے والی پرواز مختصر وقت کیلئے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن ریگولیٹری ادارے نے بتایا کہ یہ واقعہ 22 جون کی رات اس وقت پیش آیا جب ایئر انڈیا کی پرواز AI479 امرتسر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تیاری کر رہی تھی۔اس سے قبل کہ یہ طیارہ لینڈنگ کر پاتا، ایک اور طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع ملی جس کے باعث رن وے کا معائنہ کیا جا رہا تھا اور آنے والی پروازوں کو فضا میں ہی رکے رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا کہ فضا میں انتظار کے دوران ریڈار کی رہنمائی میں لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے طیارہ غیر ارادی طور پر چند لمحوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود میں تقریبا تین میل تک داخل ہوگیا۔اس واقعے کے دوران پاکستان کے فضائی ٹریفک کنٹرول حکام سے فوری رابطہ کیا گیا جس کے بعد طیارہ واپس بھارتی فضائی حدود میں آیا اور امرتسر میں لینڈنگ کی کوشش کی لیکن کم ایندھن کے باعث دہلی میں لینڈنگ کرانا پڑی تھی۔

ڈی جی سی اے نے بتایا کہ واقعے کے بعد پرواز کے عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے پائلٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں امرتسر ایئرپورٹ کے ایک فضائی ٹریفک کنٹرولر کے خلاف بھی کارروائی کی گئی کیونکہ اس نے واقعے کی بروقت رپورٹ نہیں کی تھی۔ایئر انڈیا نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈنگ کے دوران طیارے نے معمولی حد تک پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ایئرلائن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ریگولیٹری اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور کمپنی نے بھی ادارہ جاتی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی آمدورفت سخت پابندیوں کے تحت جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…