ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد

datetime 27  جون‬‮  2026 |

حیدرآباددکن(این این آئی)بھارتی شہر حیدرآباد میں تعینات معطل تحصیل دار اور جوائنٹ سب رجسٹرار تھماکما سچریتا ایک بڑے مالی اسکینڈل میں پھنس گئیں۔

انسداد بدعنوانی بیورو نے ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا مقدمہ درج کرتے ہوئے چھاپوں میں مجموعی طور پر 5.05 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے برآمد کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون افسر پہلے ہی 30 لاکھ روپے کے رشوت کیس میں گرفتار ہو چکی ہے اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی تازہ کارروائی کے دوران تھماکما کی رہائش گاہ اور رشتے داروں و قریبی افراد سے منسلک مقامات پر تلاشی لی گئی۔

اس دوران 2.17 ایکڑ زرعی زمین، حیدرآباد میں 3 فلیٹس، 2 پلاٹس، ایک ووکس ویگن گاڑی، ایک ہنڈائی کریٹا، 1.2 کروڑ روپے مالیت کے سونے اور ہیرے کے زیورات، 12 لاکھ روپے نقد اور 38 لاکھ روپے بینک میں ہونے کی تصدیق ہوئی۔حکام کے مطابق تھماکما سچریتا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سرکاری ملازمت کے دوران مبینہ طور پر اپنی آمدن سے کہیں زیادہ جائیدادیں بنائیں۔ معطل خاتون افسر کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…