بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی؛ ایک ہی گھر کے 10 افراد ہسپتال پہنچ گئے، 2 بچیاں جاں بحق

datetime 25  جون‬‮  2026 |

باجوڑ (این این آئی)باجوڑ کی تحصیل اتمان خیل کے علاقے بانڈگئی میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی،

جہاں ایک ہی گھر کے 10 افراد شدید متاثر ہوئے ، 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔المناک واقعے میں جاں بحق بچیوں کی شناخت 9 سالہ علیشہ بی بی اور 4 سالہ پاکیزہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق لوئر دیر سے ہے، دیگر متاثرین کو طبی امداد کے لیے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا محکمہ صحت نے تحصیل اتمان خیل کے علاقے بانڈگئی میں مشتبہ ہیضہ اور شدید اسہال کے کیسز رپورٹ ہونے پر فوری کارروائی شروع کر دی ہے اس سلسلے میں ڈی سی باجوڑ اور ڈی ایچ او کی ہدایت پر محکمہ صحت کی آؤٹ بریک رسپانس ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

ٹیم نے دورے کے دوران پانی کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ خاندان کو ضروری ادویات، او آر ایس اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔محکمہ صحت باجوڑ کے حکام نے کہا کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی اور عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں حکام نے وبا پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…