پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

ایپسٹین نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، بل گیٹس کا 3 تعلقات کا اعتراف

datetime 25  جون‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی کانگریس کی نگرانی کمیٹی کے سامنے بند کمرے میں ریکارڈ کروائے گئے

بیان میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اعتراف کیا ہے کہ میرے 3 خواتین کے ساتھ تعلقات رہے جبکہ بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو میرے 2 تعلقات کی معلومات تھیں۔بل گیٹس نے بتایا کہ جیفری ایپسٹین کو روسی برج کھلاڑی میلا انتونووا اور جوہری سائنس دان کریما نگماتولینا کے ساتھ میرے تعلقات کا علم تھا، بل گیٹس نے کاروباری شخصیت ایلس جیکبز نیسلروڈٹ کے ساتھ بھی تعلق کا اعتراف کیا ہے۔بل گیٹس کے مطابق یہ تعلقات ایپسٹین کے ساتھ میری ملاقاتوں سے متعلق نہیں تھے تاہم ایپسٹین ان معلومات اور بعض جھوٹے دعوں کو استعمال کر کے مجھے دوبارہ رابطے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایپسٹین نے کبھی براہِ راست بلیک میل نہیں کیا لیکن سامنے آنے والی کچھ ای میلز سے لگتا ہے کہ وہ ایسا کرنے پر غور کر رہا تھا۔بل گیٹس نے ایپسٹین کے جرائم سے کسی بھی طرح کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپسٹین کی مجھ سے ملاقاتیں زیادہ تر فلاحی منصوبوں اور ممکنہ عطیہ دہندگان سے رابطوں کے سلسلے میں ہوئیں۔

بل گیٹس کے مطابق انہوں نے 4 سال کے دوران ایپسٹین سے تقریبا 12 سے 14 ملاقاتیں اور 2 ویڈیو کالز کیں۔ کمیٹی نے بل گیٹس سے مبینہ جنسی بیماری سے متعلق دعوئوں پر بھی سوالات کیے جنہیں انہوں نے مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی کوئی ایسی بیماری نہیں ہوئی اور نہ ہی میں نے خفیہ طور پر کسی کو ادویات فراہم کی ہیں۔ادھر گیٹس فائونڈیشن نے بھی ایپسٹین کے ساتھ ماضی کے روابط کا بیرونی جائزہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…