اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک

datetime 25  جون‬‮  2026 |

پیرس (این این آئی )فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے دوران 2 کمسن بہن بھائی گاڑی میں گھنٹوں بند رہنے اور دم گھٹنے کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جنوبی فرانسیسی علاقے ووکلیوز میں پیش آیا جہاں 4 سالہ بچی اور 2 سالہ بچہ 1 گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔پولیس کے مطابق 33 سالہ ماں خریداری کے دوران اپنے بچوں کو گاڑی میں ہی بھول گئی تھی جس کے باعث بچے کئی گھنٹے گاڑی میں بند رہے۔امدادی اہلکاروں کو دوپہر 1 بج کر 20 منٹ پر اطلاع ملی تاہم بر وقت پہنچنے کے باوجود دونوں بچوں کی جان نہ بچائی جا سکی۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور بچوں کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ بند گاڑی کے اندر درجہ حرارت 70 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، شدید گرمی بچوں کی ہلاکت کی بنیادی وجہ معلوم ہوتی ہے، واقعے کے بعد ماں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…