لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے سرٹیفائیڈ سکلڈ ورک فورس کی ایکسپورٹ شروع کر دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژنری پروگرام” پرواز کارڈ” سے پنجاب کے 5 لاکھ بچوں کی تقدیربدل جائیگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرواز کارڈ پروگرام سے تربیت مکمل کرکے بیرون ملک جانے والے نواجوں سے الوداعی ملاقات کی۔ ”پرواز کارڈ” کے کامیاب نوجوانوں نے شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو کھڑے ہو کر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ”پرواز کارڈ” کے تحت بیرونِ ملک جانے والے پنجاب بھر کے 135 نوجوانوں نے تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الوداعی ملاقات میں بچوں سے جذباتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماں کی طرح دعا دے کر رخصت کر رہی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ”پرواز کارڈ” اور سکل سٹی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”پر واز کارڈ” کے تحت تمام نوجوانوں کی سلیکشن 100 فیصد خالص میرٹ پر کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے نوجوان ہاسپیٹلٹی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ”پرواز کارڈ” کے کامیاب امیدواروں کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے۔ ”پرواز کارڈ” کے کامیاب امیدواروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کا پورٹریٹ پیش کیا۔پرواز کارڈ کے کامیاب امیدوار نے کہا کہ گھر کا خرچ پورا کرنے کے لیے یہاں ڈبل جاب کرتا تھا، پھر بھی اخراجات پورے نہیں ہوتے تھے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے شاہنواز نے ”پرواز کارڈ” ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور بین الاقوامی روزگار دینے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پرواز کارڈ کے ایک کامیاب امیدوار نے کہا کہ جب سے مریم نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب بنی ہیں، صوبے میں نوجوانوں کے لیے بے پناہ مہمات اور ریکارڈ ڈویلپمنٹ آئی ہے۔ کامیاب امیدوار نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازنے جب سے پنجاب کی کمان سنبھالی ہے، واللہ ہم نوجوان بہت خوش اور مطمئن ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے” پرواز کارڈ” ہولڈرز کے لیے نیک تمنائیں اور مزیدترقی کرنے کی دعا دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کامیاب امیدواروں میں”پرواز کارڈ” تقسیم کیے اور طلباء کے ساتھ گروپ فوٹوبھی بنوائی۔



















































