کابل(نیوز ڈیسک) کابل پاکستانی سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے لالپورہ میں افغان طالبان کے پولیس اسٹیشن پر حملے میں پولیس کے6 اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں تین جنگجو مارے گئے ۔ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان جنگجوﺅں نے ہفتے کی صبح صوبہ ننگرہار کے ضلع لالپورہ میں واقع پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے ۔شدت پسندوں نے حملے میں بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں کا آزادانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں پولیس چھ اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے نہ صرف شدت پسندوں کا حملہ پسپا ہوا جب کہ اس میں تین جنجگو بھی مارے گئے ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال فورسز کے کنٹرول میں ے جب کہ شدت پسندوں کا محاصرہ کرنے کیلئے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ افغانستان سے اتحادی وامریکی افواج کے انخلاءکے بعد سے طالبان جنگجوکے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے ۔ ان حملوں میں زیادہ تر سرکاری اہلکاروں اور دفاتر کو نشانہ بنایاجارہاہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی افغان طالبان نے فورسز کیساتھ شدید جھڑپوں کے بعد صوبہ تخار کے علاقے دار قند پر اپنا قبضہ جمالیاتھا۔