ممبئی( آن لائن ) بھا رت میں ایک خاتون مسافر کو مختصر لباس پہننے کی وجہ سے ڈومیسٹک فلائٹ پر سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین ایکسپریس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک خاتون، جس کو ہندوستان کے مغربی شہر ممبئی سے دارالحکومت نئی دہلی جانا تھا، کو ان کے لباس کے انتہائی مختصر ہونے کی وجہ سے سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔انڈیگو کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ گھٹنے سے اوپر لباس پہننا ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کے لئے بنائے جانے والی سفری قوائد کی خلاف ورزی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ خاتون ایئر لائنز کی سابق ملازمہ تھی اور وہ خصوصی ٹکٹ پر سفر کرنے جارہی تھیں، جیسا کہ اس کی بہن کمپنی کی موجودہ ملازم ہے۔انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملازمین اور خاندان کے نامزد ممبران کو مخصوص لباس کے ضابطہ اخلاق کی پیروی کرنا ہوتی ہے، خاص طور پر جب وہ ایئرلائن کے ساتھ تفریحی مراعات کے تحت سفر کررہے ہوں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مذکورہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ممبئی کے گروانڈ اسٹاف نے اس خاتون مسافر کو لباس کے ضابطہ اخلاق سے مکمل آگاہ کیا۔‘عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہندوستانی خاتون کو کپڑے تبدیل کرنے کے بعد ایک اور فلائٹ میں سفر کی اجازت دی گئی۔اس نے زور دیا کہ لباس کا ضابطہ اخلاق ایک عام مسافر کے لئے نہیں ہے۔