جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

سکولوں میں پری مون سون اقدامات کے لیے سخت ہدایات جاری

datetime 24  جون‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر پری مون سون اقدامات یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سکول سربراہان اور درجہ چہارم کے ملازمین کو سکول اوقات کار کے دوران اپنی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔جاری ہدایات کے تحت سکول سربراہان کو چھتوں، نکاسی آب کے نظام اور سکول عمارتوں کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ خستہ حال عمارتوں کا معائنہ اور طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے لیے ضروری انتظامات کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ مون سون کے دوران حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی غفلت یا کوتاہی کی صورت میں متعلقہ افسران اور سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مون سون بارشوں کے دوران طلبہ، اساتذہ اور سکول املاک کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنا اور تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…