پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی؛ 3 سالہ کلثوم کے قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی، خوفناک انکشافات

datetime 24  جون‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)قائد آباد کے علاقے میں 3 سالہ بچی کلثوم کے قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے،

جس میں تشویش ناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔مقتولہ کلثوم کے پوسٹ مارٹم میں جنسی تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بچی کی وجہ موت کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کرلی گئی ہے۔پولیس سرجن کے مطابق مختلف نمونے کیمیائی تجزیے کے لیے محفوظ کیے گئے ہیں۔کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے پر وجہ موت کا تعین ہوگا۔پولیس کے مطابق 3 سالہ معصوم بچی کے قتل کا مقدمہ والد محمد قاسم کی مدعیت میں قائدآباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کمسن بچی کے اغوا ، جنسی تشدد اور قتل کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ۔مدعی مقدمہ کے مطابق گزشتہ روز شام ساڑھے 4 بجے بیوی نے فون کرکے بتایا کہ بیٹی کلثوم گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی واپس نہیں لوٹی ۔ ہم نے بیٹی کلثوم کوکافی تلاش کیا مگر وہ نہیں ملی ۔ میں اپنے بڑے بھائی شہزاد کے ہمراہ بیٹی کو تلاش کرنے کیلیے نکل گیا، لیکن بیٹی کا کچھ پتا نہیں چلا ۔مدعی مقدمہ کے مطابق رات پونے 8 بجے ہم دونوں بھائی گھر واپس آ رہے تھے تو گھر کی گلی میں کافی ہجوم جمع تھا ۔ مجھے محلے داروں نے بتایا کہ آپ کی بیٹی کلثوم کونامعلوم شخص مارکر آٹے والی بوری میں اس کی لاش ڈال کر آپ کے گھر والی گلی کے گیٹ کے اندرپھینک گئے ہیں ۔

مدعی کے مطابق لوگوں نے بتایا کہ آپ کی بیٹی کی لاش کو محلے کے لڑکے موٹرسائیکل پرسوشل سیکیورٹی اسپتال لے گئے ہیں ۔ اطلاع پر میں بھی اسپتال پہنچا تو میری بیٹی کی لاش ایمرجنسی میں پڑی تھی، جہاں ڈاکٹرز نے بتایاکہ بیٹی کو فوت ہوئے کافی وقت ہو گیا ہے ۔مدعی مقدمہ نے کہا کہ میرا دعوی کوئی نامعلوم شخص یا اشخاص نے میری کمسن بیٹی کو اغوا کرکے اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایااوراسے قتل کرکے اپنا جرم چھپانے کے لیے اس کی لاش آٹے کی بوری میں ڈال کرمیرے گھرکی گلی کے گیٹ کے اندر پھینک کر جانے کا ہے۔ لہذ ا قانونی کارروائی کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…