بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بہنوں کی کمال بہادری نے گوجرانوالہ میں 16 سالہ لڑکی کے اغواء کی سنسنی خیز کوشش ناکام بنادی

datetime 24  جون‬‮  2026 |

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ کے مصروف مرکزی بازار میں دن کی روشنی میں ایک 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں متاثرہ لڑکی کی بہنوں کو غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نوعمر لڑکی اپنی دو بہنوں کے ساتھ بازار سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران ایک کار ان کے قریب آ کر رکی۔ گاڑی سے نکلنے والے نقاب پوش شخص نے اچانک لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی اور اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے لگا۔

اس اچانک پیش آنے والے واقعے پر لڑکی کی دونوں بہنوں نے خوفزدہ ہونے کے بجائے بھرپور مزاحمت کی۔ انہوں نے ملزم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی بہن کو بچانے کے لیے اغوا کار سے الجھ گئیں۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہنوں کی شدید مزاحمت کے باعث ملزم اپنا منصوبہ مکمل نہ کر سکا۔ صورتحال بگڑتے دیکھ کر وہ فوری طور پر گاڑی میں سوار ہوا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گوجرانوالہ پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی اور ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…