نئی دہلی(آن لائن)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ڈاکومینٹری فلم فیسٹیول کے منتظمین نے کہا ہے کہ حکومت نے ان± پر گائے کے گوشت سے متعلق ایک فلم کی نمائش روکنے کے لیے دباو¿ ڈالا ہے۔ اویناش چندر کے مطابق یہ بات حکومت کی طرف سے زبانی طور پر کہی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ایک متنازعہ موضوع ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں گائے کے گوشت کے حوالے سے تنازعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے حالیہ دنوں میں مسلمانوں کو گائے زبح کرنے یا گائے کا گوشت کھانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔