جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

کاغان’ سریے سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر گاڑی پر الٹ گیا،2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ، 10 شدید زخمی

datetime 22  جون‬‮  2026 |

گوجرخان(این این آئی)ناران کاغان کی سیر کے لیے جانے والے سکھ خاندان کی اے پی وی وین شاہراہ کاغان پر کیوائی واٹر فال کے قریب المناک حادثے کا شکار ہو گئی،

جہاں سریے سے لدا ہوا ایک ٹرک بے قابو ہو کر گاڑی پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں سردار جی کاسمیٹکس کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت سردار فتح سنگھ اپنے اہل خانہ اور گوجرانوالہ و حسن ابدال سے تعلق رکھنے والے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ناران کاغان کی سیر کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔حادثے میں سردار فتح سنگھ، تاجندر سنگھ اور جسراج سنگھ جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سردار فتح سنگھ کا بیٹا بھی شامل ہے۔زخمیوں میں سرجیت سنگھ، ہرپال سنگھ، سرن جیت سنگھ، جگنیت سنگھ، سوگدیس سنگھ، کیرت جوت سنگھ، فاتح سنگھ، محمد یاسر، عبدالباسط اور نعمان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سات افراد کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ تین افراد کا تعلق بالاکوٹ کے علاقے کھولیاں سے ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مانسہرہ اور غلام حسن ویلفیئر ایمبولینس سروس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو بالاکوٹ اسپتال منتقل کر دیا۔مرحوم سردار فتح سنگھ کئی برسوں سے گوجرخان میں کاسمیٹکس کے کاروبار سے وابستہ تھے اور اپنے خوش اخلاق رویے، نرم گفتاری اور بہترین کاروباری ساکھ کے باعث مقامی مارکیٹ میں نیک نامی رکھتے تھے۔حادثے کی خبر پھیلتے ہی گوجرخان کی کاروباری، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…